file photo

پاک چین اقتصادی راہداری پرکام تیزی سے جاری ہے:شہباز
03 اگست 2016 (22:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے ۔ وہ بدھ کے روز لاہور میں ایک پاک چین ثقاتی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خاص طورپرپنجاب میں چینی سرمایہ کاروں ، تاجروں اور انجینئروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ کیاجارہا ہے۔