نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری مضبوط تر ہورہی ہے ۔

file photo

پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے
03 اگست 2016 (22:15)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام تنازعات پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے ۔ بدھ کے روز ریڈیوپاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے ۔

نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری مضبوط تر ہورہی ہے ۔