file photo

بی آئی ایس پی سماجی تحفظ کے نمایاں پروگرام کے طورپر سامنے آیا ہے:ماروی
03 اگست 2016 (20:46)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ملک کے سماجی تحفظ کے نمایاں پروگرام کے طورپر سامنے آیا ہے ۔

انہوں نے منیلا میں ایشیا بحیرالکاہل سماجی تحفظ کے ہفتے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پروگرام کو پاکستان کا فخر قراردیا جس نے پچاس لاکھ سے زیادہ مستحقین کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگی کو بامقصد بنانے کاعزم کررکھا ہے ۔