وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ ایک بہادر آدمی تھے اور ہمیشہ مثبت نصب العین کیلئے کوششیں کرتے رہے ۔

file photo

وزیر اطلاعات نے بزرگ سیاستدان مرحوم معراج محمد خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
03 اگست 2016 (20:41)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے بزرگ سیاستدان مرحوم معراج محمد خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کی شام کراچی میں ان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معراج محمدخان نے ہمیشہ مظالم کے خلاف آواز بلند کی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک بہادر آدمی تھے اور ہمیشہ مثبت نصب العین کیلئے کوششیں کرتے رہے ۔