خطے کے داخلہ سیکرٹریوں کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں کل کے اجلاس کیلئے سفارشات تیار کی گئیں ۔

سارک کا ایک روزہ اجلاس جمعرات کواسلام آباد میں شروع ہوگا
03 اگست 2016 (20:37)
0

سارک کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کا ایک روزہ اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ اجلاس میں سارک کے رکن ممالک سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیاجائے گا ۔

خطے کے داخلہ سیکرٹریوں کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں کل کے اجلاس کیلئے سفارشات تیار کی گئیں ۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد پہنچے ہوائی اڈے آمد پر سارک کے ڈائریکٹر جنرل، بھارتی ہائی کمشنر اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔