file photo

ملک میں زرعی تحقیق انتہائی اہمیت کی حامل ہے:بوسن
03 اگست 2016 (20:34)
0

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے زرعی تحقیق انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی زرعی تحقیقی کونسل کے سابق چیئرمین مرحوم ڈاکٹر افتخار احمد کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر مقررین نے سابق چیئرمین کی پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے خدمات کو اجاگر کیا اوران کا اعتراف کیا ۔