منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاکہ پاکستان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں چین کے تجربے سے استفادہ کرے گا ۔

file photo

پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے:احسن
03 اگست 2016 (20:30)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں چین کے تجربے سے استفادہ کرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے ویژن کامجموعہ ہے اوراس سے خطے کے تقریباً تین ارب افراد اس سے مستفید ہوںگے ۔