وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو چین میں تربیت دینے کیلئے چینی حکومت سے جلد رابطہ کیاجائے گا ۔

file photo

اقتصادی راہداری سے صوبے میں تعمیر وترقی کی رفتار تیز ہوگی:زہری
03 اگست 2016 (20:23)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں تعمیر وترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ بدھ کے روز کوئٹہ میں نوجوان انجینئرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں صنعتی زون قائم کئے جائیںگے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو چین میں تربیت دینے کیلئے چینی حکومت سے جلد رابطہ کیاجائے گا ۔