وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم پورا کرے گی ۔

file photo

شہباز شریف ،خواجہ آصف کا بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
03 اگست 2016 (20:16)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے بدھ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ملاقات کے دوران بجلی کے نئے منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کوششیں باآور ثابت ہورہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم پورا کرے گی ۔