file photo

پاکستان آذربائیجان کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
03 اگست 2016 (20:12)
0

پاکستان اورآذربائیجان نے دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں افرادی قوت کے مزید تبادلے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پیر صدر الدین راشدی اور آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا ۔

انہوں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ بہترین سیاسی تعلقات پراطمینان ظاہر کیا ۔ آذربائیجان کے سفیر نے کہاکہ ان کا ملک افرادی قوت کی برآمد کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا خواہشمند ہے ۔