file photo

حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں:مقام
03 اگست 2016 (20:08)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں ۔ انہوں نے بدھ کے روز مالاکنڈ ایجنسی میں بٹ خیلا کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم کردی جائے گی ۔

امیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی اور ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے میں کوئی ایک بھی بڑا منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہی ۔