دفاع اورپانی وبجلی کے وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہدای خطے میں انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

file photo

خواجہ آصف اور ایرانی سفیر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
03 اگست 2016 (19:51)
0

ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے بدھ کے روز اسلام آباد میں دفاع اورپانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمدآصف سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے اموراورتوانائی اورتجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایران سے توانائی کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کاشعبہ سرمایہ کاری کیلئے منافع بخش شعبہ ہے اورایران کو بجلی کی ترسیل وتقسیم کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہدای خطے میں انتہائی اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام علاقائی ملکوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ ایران کے سفیر نے کہاکہ ایران کے پاس غیرملکی پابندیاں ختم ہونے کے بعدسرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اورہمسایہ ممالک کو اس سلسلے میں ترجیح دی جانی چاہیے۔