file photo

حزب اختلاف نے تسلیم کرلیا ہے کہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں:دانیال
03 اگست 2016 (19:29)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اورقومی اسمبلی کے رکن دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حزب اختلاف نے پہلے کسی ثبوت کے بغیروزیراعظم کو موردالزام ٹھہرایاتھا۔