file photo

چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن مجیدترجمے کے ساتھ پڑھایاجائیگا:بلیغ
03 اگست 2016 (19:26)
0

وفاقی تعلیم کے وزیرمملکت محمدبلیغ الرحمان نے کہاہے کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک مکمل قرآن مجیدترجمے کے ساتھ پڑھایاجائیگا۔ انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک مکی سورتیں پڑھائی جائیں گی جبکہ انٹرمیڈیٹ کی سطح پرمدنی سورتوں کی تعلیم دی جائے گی۔