file photo

انڈونیشیاکے ساتھ معاہدے سے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی:دستگیر
03 اگست 2016 (19:23)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ انڈونیشیاکے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے سے پاکستانی برآمدات کومزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز جکارتہ میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے بارہویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیرتجارت Enggartiasto Lukita سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ انڈونیشیا سے پام آئل کی درآمد سے انڈونیشیاء سے درآمدات کے حجم میں اضافہ ہوا ہے اورپاکستان بجلی کی پیداوار کیلئے انڈونیشیا سے کوئلے کی درآمد بھی شروع کرے گا۔
انڈونیشیا کے وزیرنے ترجیحی تجارتی معاہدے کو آزادانہ تجارت کے معاہدے میں تبدیل کرنے کے احکامات تلاش کرنے کی خواہش ظاہرکی۔ انہوں نے کہاکہ اس تجارتی معاہدے پردستخط سے اشیاء کی تجارت کیلئے نئے مواقع میسرآئیں گے۔