file photo

رینجرزکو آئین کے مطابق اختیارات دیئے جائیں گے:مراد
03 اگست 2016 (19:18)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ رینجرزکوصوبے میں آئین کے مطابق اختیارات دیئے جائیں گے۔ سیہون شریف میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو ایک خط لکھاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں صحت کی سہولتیں اورامن وامان کی صورتحال بہتربنانے اورغربت کے خاتمے کیلئے ہنگامی حالت کااعلان کیاہے۔