نواز شریف نے کہاکہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ،بھارت گیس پائپ لائن دونوں ملکوں کے علاوہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستان اورترکمانستان میں دوستانہ تعلقات ہیں:وزیراعظم
03 اگست 2016 (19:08)
0

مجلس آف ترکمانستان کی چیئرپرسن Akja Nureberd Iyevaنے بھی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ پارلیمان وفود کے تبادلے دونوں برادرملکوں میں جمہوریت کے استحکام کیلئے انتہائی مفیدثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورترکمانستان میں دوستانہ تعلقات ہیں تاہم سیاسی تعلق کو تجارتی اوراقتصادی تعاون میں تبدیل کرنے کی وسیع گنجائش ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان ،بھارت گیس پائپ لائن دونوں ملکوں کے علاوہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔