نواز شریف نے کہا کہ ہم اپنی مدت کی تکمیل تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔

file photo

حکومت توانائی کے ذرائع کو موثر طور پر بروئے کار لارہی ہے:وزیراعظم
03 اگست 2016 (18:14)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ملک میں توانائی کے ذرائع کو موثر طور پر بروئے کار لارہی ہے۔ وہ اسلام آباد میں توانائی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف، وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی، پانی اور بجلی کے سیکرٹری محمد یونسDagha اور دوسرے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بجلی کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی مدت کی تکمیل تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی حوصلہ افزاء بات ہے کہ تمام جاری منصوبوں کی تعمیر پر کم لاگت آئے گی ۔  وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی منصوبوں کی پیشرفت پر خصوصی توجہ دی اور ان منصوبوں پر کام کی رفتار کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔