وزیر مملکت نے کہا کہ رینجرز کو نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے لئے خصوصی اختیارات دیئے جانے چاہئیں۔

file photo

کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے:طارق
03 اگست 2016 (18:04)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں استحکام چاہتی ہے کیونکہ یہ ملک کا معاشی مرکز ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رینجرز کو نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے لئے خصوصی اختیارات دیئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سندھ کے وزیراعلیٰ کی نگرانی میں صوبائی حکومت کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تھا۔
طارق فضل نے کہا کہ کراچی آپریشن سے متعلق تمام جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ، سٹریٹ کرائمز، دہشتگردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے اور کراچی کے لوگ اب پرامن ماحول میں خود کومحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ایک باصلاحیت شخص ہیں۔