مسلم لیگ نون کے رہنما نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ میثاق جمہوریت کی طرح تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق معیشت پر دستخط ہونے چاہئیں۔

مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے:مشاہد اللہ
03 اگست 2016 (15:11)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے اور اس کی اقتصادی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔مشاہد اللہ خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ میثاق جمہوریت کی طرح تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق معیشت پر دستخط ہونے چاہئیں۔ایک ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز احتساب کی خواہشمند ہے۔