امریکی صدر نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ابھی تک ان کی حمایت کیوں کررہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں: براک اوباما
03 اگست 2016 (11:20)
0

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ابھی تک ان کی حمایت کیوں کررہی ہے۔
اوباما نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کے سابق صدر اور امیدواروں سے پالیسی اختلافات تھے لیکن انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ صدر کی حیثیت سے کام نہیں کرسکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو مرحوم مسلمان فوجی کے والدین پر تنقید کرنے اور کریمیا کے الحاق کے معاہدے پر روس کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔