جاپان کے وزیر دفاع جنرل ناکاتانی نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے مزید تجربے کی صورت میں پوری قوم چوکس ہے۔

شمالی کوریا کا مشرقی سمندر میں 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
03 اگست 2016 (11:14)
0

شمالی کوریا نے آج صبح اپنے مشرقی سمندر میں تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔یہ تجربات جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کیلئے جگہ کے تعین کے ایک ہفتے بعد کئے گئے ۔
دفاعی نظام کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنا ہے۔

جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے اس کی سلامتی کو سنگین خطرہ ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع جنرل ناکاتانی نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے مزید تجربے کی صورت میں پوری قوم چوکس ہے۔