مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام نے جیل میں قید یاسین ملک سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی
03 اگست 2016 (14:14)
0

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام نے سنٹرل جیل سری نگر میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی کو مضحکہ خیز اور آمرانہ اقدام قرار دیاہے ۔
جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین کو پولیس نے گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو سری نگرمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا ۔