پہلی حج پرواز 336عازمین حج کو لے کر آج رات گئے اسلام آباد سے حجاز مقدس روانہ ہوگی ۔

حج پروازوں کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا
03 اگست 2016 (13:38)
0

پاکستان کے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے پروازوں کا سلسلہ آج رات شروع ہورہاہے جواگلے ماہ کی چار تاریخ تک جاری رہے گا ۔پہلی حج پرواز 336عازمین حج کو لے کر آج رات گئے اسلام آباد سے حجاز مقدس روانہ ہوگی ۔مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف عازمین حج کورخصت کریں گے ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، سعودی ایئرلائن ، شاہین ایئرلائن اور ایئربلیوسمیت چار بین الاقوامی ایئرلائنز عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گی ۔اس سا ل مجموعی طور پر ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی فریضہ حج اداکرینگے جس میں سے پچاس فیصد سرکاری حج سکیم کے تحت جبکہ اتنی ہی تعداد میں عازمین مختلف نجی سکیموں کے ذریعے حج ادا کرینگے ۔