گیٹ کی تعمیرسرحدی انتظام کا حصہ ہے جس کا مقصددہشتگرد وں کے سرحد پار سے پاکستان کے داخلے کو روکناہے ۔

file photo

طورخم پر ''باب پاکستان ''گیٹ کی تعمیر مکمل
03 اگست 2016 (12:58)
0

پاکستان اور افغانستان کی سرحد طورخم پر '' باب پاکستان '' گیٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ یہ گیٹ پاکستان کی حدود میں 37میٹر اند رتعمیر کیاگیا ہے۔ گیٹ کی تعمیرسرحدی انتظام کا حصہ ہے جس کا مقصددہشتگرد وں کے سرحد پار سے پاکستان کے داخلے کو روکناہے ۔
گیٹ کی تعمیر سے سرحد کے آر پار لوگوں ، اشیاء اور گاڑیوں کی نقل وحرکت میں بھی سہولت ملے گی۔