نوازشریف نے یہ بات چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اور انڈیپنڈنٹ نیو زپاکستان مابین معاہدے پر دستخطوں کے موقع پر اپنے پیغا م میں کی۔

وزیر اعظم کی پاک چین سدا بہار دوستی کے فروغ کیلئے چینی ذرائع ابلاغ کے کردار کی تعریف
03 اگست 2016 (13:46)
0

وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی کے فروغ کے لئے چینی ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی ) اور انڈیپنڈنٹ نیو زپاکستان (آئی این پی ) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخطوں کے موقع پر اپنے پیغا م میں کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کی طرف سے دوستی چینل کا آغاز پاکستان اور چین کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور چین کا خبررساں ادارہ شنہوا چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔