وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں چینی شہریوں اور دوسرے غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی محافظ فورس کے پانچ ہزاراضافی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو جامع سیکورٹی فراہم کی جائے گی:شہبازشریف
03 اگست 2016 (12:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو جامع سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔وہ لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں چین کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چینی شہریوں اور دوسرے غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی محافظ فورس کے پانچ ہزاراضافی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔