بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشتگردی ہر قیمت پر ختم کی جائے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: ثناء اللہ زہری
03 اگست 2016 (09:59)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔
صوبائی اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی ہر قیمت پر ختم کی جائے گی۔ ثناء اللہ زہری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔