ترکی کے صدرنے بغاوت کی سازش کا الزام امریکہ میں مقیم انتہا پسند فتح اللہ گلن پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سازش کے پس پردہ بیرونی عناصر ملوث ہیں۔

طیب اردوان کا اپنے مغربی اتحادیوں پر ناکام بغاوت کے دوران دہشتگردی کا ساتھ دینے کاالزام
03 اگست 2016 (09:51)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے مغربی اتحادیوں پر ناکام بغاوت کے دوران دہشتگردی کا ساتھ دینے اور ناکام بغاوت کے منصوبہ سازوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے انقرہ میں صدارتی محل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کی کوشش کرنے والوں کا ساتھ دینے پر مغرب کی مذمت کی۔ اردوان نے بغاوت کی سازش کا الزام امریکہ میں مقیم انتہا پسند فتح اللہ گلن پر لگایا اور کہا ہے کہ اس سازش کے پس پردہ بیرونی عناصر ملوث ہیں۔
ادھر ترکی کی حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد کی جانے والی کارروائی کے نئے مرحلے میں انقرہ کے مین ملٹری ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت عملے کے تقریباً سو افراد کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔