چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاہے کہ جاپان نے 2012میں اپنے نجی شراکت داروں سے ان جزائر کو خرید کر ان کی حیثیت کو تبدیل کردیا تھا۔

چین نے علاقائی عسکری توازن کو غیر مستحکم کرنے سے متعلق جاپان کے الزامات مسترد کردیئے
03 اگست 2016 (09:46)
0

چین نے علاقائی عسکری توازن کو غیر مستحکم کرنے سے متعلق جاپان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووکیان نے جاپان کی سالانہ دفاعی رپورٹ کو نفرت انگیز قرار دیا ہے جس میں چین کی باقاعدہ اور قانونی دفاعی سرگرمیوں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے گئے ہیں اور مشرقی اور جنوبی چین کے سمندری امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔
بیان میں جاپان کے زیر کنٹرول مشرقی چین کے سمندری جزائر پر چین کے حق کا دعویٰ بھی دہرایاگیا اور کہا گیا ہے کہ جاپان نے دوہزار بارہ میں اپنے نجی شراکت داروں سے ان جزائر کو خرید کر ان کی حیثیت کو تبدیل کردیا تھا۔