ریاستوں اور سرحدی علاقو ں کے وزیر نے کہاہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں حکومت کی عمل داری برقرار ہے۔

عارضی بے گھر افراد رواں سال کے آخر تک اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے: عبدالقادر بلوچ
03 اگست 2016 (09:32)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقو ں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عارضی طور پر بے گھر افراد اس سال کے آخر تک اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں بے گھر افراد کیلئے بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں اور ان کی بحالی کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے تیس ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں حکومت کی عمل داری برقرار ہے اور پاک فوج نے وزیرستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے اور صورتحال اس کے قابو میں ہے۔