وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی حمایت سے درمیانی مدت کا اصلاحات کا پروگرام پہلی مرتبہ اپنی تین سالہ مدت میں کامیابی سے مکمل ہوگا۔

اسحاق ڈار کاآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
03 اگست 2016 (10:15)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بارہواں اور آخری جائزہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار رات دوبئی میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی حمایت سے درمیانی مدت کا اصلاحات کا پروگرام پہلی مرتبہ اپنی تین سالہ مدت میں کامیابی سے مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران قومی معیشت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ شرح نمو میں اضافے ، افراط زر میں کمی، ٹیکس وصولی میں اضافے کی وجہ سے مالی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے اقتصادی فریم ورک مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے اختتام کے بعد معیشت ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوگی۔