Thursday, 25 April 2024, 12:38:44 pm
صنعتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے بجلی نرخوں میں فرق ختم کرنے کی منظوری
December 03, 2020

کابینہ کی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر صنعتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے پیک آورز اور آف پیک آورز کے درمیان بجلی کے نرخوں میں فرق کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے صنعتی شعبوں کیلئے مراعات کی منظوری دی تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں صنعتی شعبے چوبیس گھنٹے کام کرسکیں اور زیادہ پیداواردے سکیں۔پیک آورز کے مقابلے میں آف پیک آورز کے نرخ کی وصولی کی منظوری کا اطلاق کے الیکٹرک اور بجلی کے دیگر تقسیم کار کمپنیوں پریکساں طورپر ہوتا ہے ۔پیک آور آف پیک آورز نظام کے خاتمے پرعملدرآمد اس سال نومبر سے آئندہ سال تیس اپریل تک ہوگا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.