Saturday, 20 April 2024, 12:06:31 pm
راوی سٹی ،بنڈل آئی لینڈ منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،وزیراعظم
December 03, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی لاہور اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں سے اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل حل کرنے کے علاوہ آلودگی کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے پرزوردیا تاکہ وہ ان منصوبوں میں شراکت دار بن سکیں۔انہوں نے ان منصوبوں کے مثبت اثرات اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔وزیراعظم نے ان منصوبوں کے مختلف مراحل کو مکمل کرنے کیلئے ایک حتمی مدت مقررکرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل لاجسٹک سیل نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پرکام شروع کردیا ہے اور منصوبے کے مختلف مرحلوں کی تکمیل کیلئے نظام الاوقات کاتعین کرلیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.