Wednesday, 24 April 2024, 04:06:25 pm
پاکستان کویت کے ساتھ بہترین سیاسی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کا خواہاں ہے:وزیر خارجہ
December 03, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کا خواہاں ہے۔

 آج (جمعرات) اسلام آباد میں کویت کےسفیر Nassar AL Mutairi سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، غذائی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے شاندار مواقع رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ان مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

 دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.