Thursday, 25 April 2024, 09:10:39 am
پاکستان کی کرتار پور سرحد پر آمدورفت کا انتظام غیر سکھ ادارے کو منتقل کرنے کی تردید
December 03, 2020

 

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے اس دعوی کو مکمل طورپر مسترد کردیا ہے کہ اسلام آباد نے سکھوں کیلئے کرتار پور سرحد پر آمدورفت کا انتظام ایک غیرسکھ ادارے کو منتقل کردیا ہے۔پاکستانی مندوب محمد ذوالقرنین CHHEENA نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم کرتار پور راہداری کے خلاف بھارت کے دانستہ پروپیگنڈے کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت راہداری کا انتظام کرنے والی پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھی بھارت کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں بھارت کی موجودہ حکومت میں امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.