Friday, 29 March 2024, 10:05:16 am
پاکستان کا افغان فریقین کے مابین قوانین اور طریقہ کار کے حوالے سےمعاہدے کے اعلان کا خیرمقدم
December 03, 2020

File Photo

پاکستان نے دوحہ میں افغان فریقین کے مابین قوانین اورطریقہ کار کے حوالے سےمعاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

 آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار ربریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے۔

 ترجمان نے کہاکہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا جو وسیع البنیاد کثیرجہتی اور جامع سیاسی حل پر اختتام پذیر ہوگا اورپرامن مستحکم اور خوشحال افغانستان کی راہ ہموار کرے گا۔

 ترجمان نے تہران میں ایرانی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی۔

محسن فخری زادہ کے خاندان کے افراد اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لینے اورعلاقے میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنے پر زور دیتا ہے۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کو بیان کرتے ہوئے ترجمان نے عالمی برداری سے کہا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم رکوانے کےلئے تمام حربے استعمال کرنے چاہیے۔

 انہوں نے بالخصوص اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے حوالے سے بھارت کے خلاف ہمارے ٹھوس ثبوتوں پر واضح لائحہ عمل اختیارکرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.