Thursday, 25 April 2024, 10:19:54 pm
جنرل اسمبلی نے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظورکرلی
December 03, 2020

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے حوالے سے پاکستان اور فلپائن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظورکرلی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے متعدد ٹویٹس میں کہاکہ قرارداد کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی بصیرت افروز پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

 مستقل مندوب نے کہاکہ پرامن معاشرے کے فروغ کےلئے ہماری مشترکہ کوششیں اہم ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کا مقصد پرامن معاشرے سے متعلق مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ کےلئے مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.