Saturday, 20 April 2024, 05:59:57 pm
بھارت اسلحہ اور فوجی سازو سامان اکٹھا کرکے خطے میں تزویراتی توازن بگاڑ رہا ہے،پاکستان
December 03, 2020

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ملکی ضروریات سے زیادہ اسلحہ اور فوجی سازوسامان اکٹھا کرکے خطے کے تذویراتی توازن کو بگاڑ رہا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی کارروائیاں خطے کے امن واستحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔دریں اثناء ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن واستحکام کے قیام میں کردار ادا کررہے ہیں۔ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق اور تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لے جو عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کو کشمیریوں پر سنگین جرائم پر جواب دہ بنانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرنے چاہیں۔انہوں نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے ادارے پر زور دیا کہ وہ بھارت کی سرپرستی میں ریاستی دہشتگردی کے بارے میں پاکستان کی جانب سے مہیا کئے گئے ناقابل تردید ثبوتوں کے تحت کارروائی کریں۔ترجمان نے تہران میں ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام فریقوں پر سختی سے زور دیا کہ وہ خطے میں مذید کشیدگی پھیلانے سے گریز کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.