Saturday, 20 April 2024, 09:14:37 pm
اقوام متحدہ، بین المذاہب اوربین الثقافتی مذاکرے کے فروغ بارے پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سےمنظور
December 03, 2020

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرے کے فروغ کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔فلپائن کے اشتراک سے یہ قرار داد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کیلئے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔قرارداد میں پاکستان کی طرف سے کرتارپور اقدام کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے امن کیلئے بین المذاہب اور بین الثقافتی تعاون کیلئے ایک تاریخی اقدام قرار دیا گیا۔یہ قرارداد دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت اور نسل پرستی خصوصا اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے منفی پراپیگنڈے کے تناظر میں دور حاضر کے ان مسائل سے نمٹنے اور ایسے رجحانات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی غرض سے انتہائی اہم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.