Friday, 29 March 2024, 12:20:20 pm
عمران خان کل کورونا صورتحال بارے جنرل اسمبلی کےخصوصی اجلاس سےخطاب کریں گے
December 03, 2020

وزیراعظم عمران خان کل کوروناوائرس کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس سے خطاب کریںگے۔مقررین کی فہرست میں 53سربراہان مملکت، 39 سربراہان حکومت، 4 نائب وزرائے اعظم اور 38وزراء سمیت 141مقررین شامل ہیں۔یہ سربراہان اور مقررین ریکارڈ وڈیوز کے ذریعے اجلاس سے خطاب کریںگے۔وزیراعظم کا خطاب صبح 3بجے کے قریب نشر کیا جائیگا۔اس سے پہلے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے خطاب کریںگے۔رکن ریاستیں شرکاء کے ساتھ مشترکہ بات چیت میں کورونا کی موجودہ صورتحال، پالیسی اور اس کے حوالے سے اقدامات کے فرق کی شناخت اور عوام کی فلاح پر مبنی متفقہ اور مربوط لائحہ عمل پر غور کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.