Thursday, 25 April 2024, 05:36:09 am
عالمی برادری اسلام مخالف نظریات کی بھرپور مخالفت کرے:وزیر خارجہ
December 03, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ اسلام مخالف نظریات، امتیازی سلوک اورتعصب پرمبنی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرے۔

کورونا کی وباء کے بعدخارجہ امورمیں نئے تعلقات اوربین الریاستی تعلقات'' کے عنوان سے وہ ٹی آرٹی ورلڈفورم کے مشترکہ آن لائن اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیرخارجہ نے مذہبی اورعقیدے کی بنیاد پرنفرت، عدم برداشت اورتشددپراکسانے کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی اورحل کی ضرورت پرزوردیا۔کورونا کی وباء کی روک تھام کے لئے مشترکہ عالمی ردعمل کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیرخارجہ نے ترقی پذیرملکوں کووباء کے منفی معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے ان ملکوں کوقرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ اقدام پر روشنی ڈالی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.