Friday, 29 March 2024, 07:00:30 am
صدر اوروزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ملک کی قیادت کومبارکباد
December 03, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر ملک کی قیادت کومبارکباددی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر اورولی عہد کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے حالیہ دہائیوں میں متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کی تعریف کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے سے متعلق پاکستان کے عزم کابھی اعادہ کیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.