Saturday, 20 April 2024, 05:12:51 pm
پاک سری لنکا تعاون سے پاکستانی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی:تجزیہ کار
December 03, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاک اور سری لنکا کے درمیان تعاون سے پاکستانی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر گوتابایا راجہ پکسے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں تذویراتی وسعت کو بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں بہتری لانے میں تعاون کرسکتاہے۔ بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال، ڈاکٹر سلمیٰ ملک اور تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب پروگرام میں موجودتھیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.