Tuesday, 23 April 2024, 01:49:52 pm
وزیرخارجہ کی سری لنکا کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش
December 03, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سری لنکا کودوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔

کولمبومیں سری لنکا کے صدر گوتابایاراجہ پکسے اور وزیراعظم راجہ پکسے مہنداراجہ سے اپنی ملاقاتوں میں وزیرخارجہ نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔سری لنکا کی قیادت نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ گرمجوشی کااظہارکیا اور زوردیاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجودمضبوط اوربرادرانہ تعلقات کومزیدمستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.