Saturday, 20 April 2024, 05:32:11 am
وزیراعظم کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریف
December 03, 2019

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی خصوصاً صحت، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے، پانی اور نکاسی آب، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں غیرسرکاری تنظیم اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈکے چیف ایگزیکٹوNASER HAGHAMED سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے انہیں معاشرے کے تمام طبقات کی بلاامتیازپائیدار ترقی کے بارے میں اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔انہوں نے غیرسرکاری تنظیم آئی آر ڈبلیو کوحکومت کے احساس پروگرام میں شراکت داری کی دعوت دی۔اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈکے چیف ایگزیکٹوافسرنے وزیراعظم کے ویژن کوسراہا اور یقین دلایاکہ آئی آرڈبلیو حکومت کے مشورے اورترجیحات کی روشنی میں اپنے منصوبوں کے ذریعے پاکستان اوراس کے عوام سے تعاون جاری رکھے گی۔اسلامک ریلیف ورلڈوائیڈسب سے بڑی غیرسرکاری اسلامی تنظیم ہے جوانیس سوبانوے سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.