Friday, 29 March 2024, 06:15:36 am
معاشی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے:ڈاکٹر فردوس
December 03, 2019

File Photo

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے موڈیزنے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روشن مستقبل کی تعریف کی ہے جس سے حزب اختلاف کاحکومتی پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا کی مکمل نفی ہوئی ہے۔ایک سوال پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سول او رفوجی قیادت کے درمیان مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کوکمزور کیا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اِن اداروں کومضبوط بنانے کے اقدامات کررہی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.