Saturday, 20 April 2024, 06:54:53 am
خواتین ہرقسم کے تشدد کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں :ڈی جی ریڈیو پاکستان
December 03, 2019

ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار نے کہا ہے کہ خواتین ہرقسم کے تشدد کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا فعال کردارادا کیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار آج راولپنڈی میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام '' خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ،، کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ثمینہ وقار نے تشدد اور غربت کے خلاف لڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زودیا تاکہ وہ زندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھ سکیں ۔ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے خواتین پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.