Thursday, 18 April 2024, 10:39:06 pm
تجزیہ کاروں نے پاکستان کے نئے منصوبوں میں چین کی غیرمعمولی سرمایہ کاری کے منصوبے کو سراہا
December 03, 2018

تجزیہ کاروں نے پاکستان کے نئے منصوبوں میں چین کی غیرمعمولی سرمایہ کاری کے منصوبے کو سراہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے نئے منصوبوں سے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی اور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان اور چین، سی پیک کے تحت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد علاقائی تجارت، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔تجزیہ کاروں میں مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ہمایوں اقبال شامی، ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز اور ڈاکٹر ہما بقائی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.