Wednesday, 24 April 2024, 10:37:08 pm
نیب آج سے خیبرپختونخوا میں انسدا بدعنوانی کا ہفتہ منا رہی ہے
December 03, 2018

قومی احتساب بیورو آج (پیر) سے خیبرپختونخوا میں انسدا بدعنوانی کا ہفتہ منا رہی ہے۔

احتساب بیورو کے بدعنوانی کے بارے میں آگاہی اور روک تھام کے شعبے کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم تقاریر، شاعری، گائیکی، مصوری، ڈرامے اور مضمون نویسی سمیت مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اس ہفتے کے دوران واک کا اہتمام کیا جائے گا۔مقابلوں کا اختتام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ہو گا جو اس مہینے کی نو تاریخ کو منایا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.